عمران سیمی فائنل، فائنل میں الجھے ہوئے ہیں، کرکٹ کھیلیں: مراد علی شاہ

19 اکتوبر 2016

کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی سربراہی کی پیشکش کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرکٹ کھیلیں، وہ ابھی تک سیمی فائنل اور فائنل میں الجھے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز کرکٹ ٹیم عمران خان کے بغیر جیت گئی، اچھا ہوا عمران نہیں تھے، اگر وہ ہوتے تو ٹیم میچ ہار جاتی۔ عمران کو نوکری چاہیے تو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن قائم کرنا چاہتا ہوں۔ عمران اسکی سربراہی کریں، عمران خان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں سیاست اور جمہوریت کو سمجھیں‘ 65 سال کے نوجوان کو باور کرائیں گے کہ سیاست کو سنجیدگی سے لیں، وزیراعظم صوبوں کو ساتھ لیکر نہیں چلیں گے تو گو نواز گو کے نعرے لگیں گے، سانحہ 18 اکتوبر کی دوبارہ تفتیش ہو گی، 18 اکتوبر کے واقعہ کے بعد شواہد مٹائے گئے، سانحہ 18 اکتوبر پرانا واقعہ ہے ملزموں تک پہنچنا مشکل ہے تاہم سانحہ 18 اکتوبر کی سازش کرنے والوں تک پہنچیں گے، چیئرمین بلاول نے حکومت کے سامنے 4 جمہوری مطالبات رکھے ہیں۔ ہم جمہوریت، پارلیمنٹ اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔
مراد علی شاہ