دھرنا کرپشن کیخلاف ہے اقتصادی راہداری پر حکومت کی مکمل حمایت کرتے ہیں عمران

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے گزشتہ روز ملاقات کی اور پاک چین تعلقات اور اقتصادی راہداری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے انہیں سی پیک منصوبوں پر اپنے مو¿قف سے آگاہ کیا۔ چینی سفیر نے خیبر پی کے میں سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے چینی سفیر سے کہا کہ سی پیک پر خیبر پی کے حکومت کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ تحریک انصاف کا دھرنا کرپشن کیخلاف اور احتساب کیلئے ہے۔ پاکستان میں جاری چینی منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل کے خواہاں ہیں۔ ہمارے احتجاج کا مقصد ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا نہیں، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، سی پیک پر ہماری مکمل حمایت حکومت کو حاصل ہے۔
عمران