چودھری نثار کی وزیراعظم دوسری بار ملاقات

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے 24 گھنٹے میں دوسری بار ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں نے انگریزی اخبار کی متنازعہ خبر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے چودھری نثار سے گفتگو میں کہا آپ پر پورا اعتماد ہے اس معاملے کی تحقیقات جاری رکھیں۔ وزیرداخلہ نے قبل ازیں تحقیقات سے معذرت کرلی تھی۔
وزیراعظم نثار ملاقات