پولیس اہلکاروں کی ترقی کیلئے اے سی آر ز بھجوائی جائیں، مشتا ق سکھیرا

19 اکتوبر 2016

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمدسکھیرا نے کہا ہے کہ دریائی چوکیوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں کا عملہ ، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیںکسی اور ڈیوٹی کے لئے ہرگز استعمال نہ کی جائیں اوراگران چوکیوں اور چیک پوسٹوں کی کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل کسی اور کار سرکار کے لئے مامور ہیں تو وہ فوری طور پر واپس ان چوکیوں اور پوسٹوں میں بھجوائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزویڈیو لنک آرپی او کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ آئی جی نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی جلد از جلد پروموشن کے لئے ان کی اے سی آرز مکمل کرا کر ایک ہفتے کے اندر اندر سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں ۔