فیکٹری ایریا:نجی کلینک میں غلط انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

19 اکتوبر 2016

لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے میںنجی کلینک میں حاملہ خاتون مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے ہلاک ہو گئی جس پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ہما نامی خاتون 7ماہ سے حاملہ تھی۔وہ معمول کے چیک اپ کے لیے پرائیوٹ کلینک گئی۔ جہاں اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ جاں بحق ہو گئی۔ ڈاکٹر کے مطابق ہما نے کوئی زہریلی چیز کھائی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ خاتون غلط انجکشن لگائے جانے سے ہلاک ہوئی۔ اطلاع ملنے پر لواحقین اور محلے داروں کی بڑی تعداد کلینک کے باہر جمع ہو گئی اور انہوں نے کلینک کی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔