مختلف حادثات میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ،متعددزخمی

19 اکتوبر 2016

لاہور،فیروزوالا(نامہ نگاران) مختلف حادثات میں خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے۔چو ہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹر الر نے مو ٹر سا ئیکل کو ٹکرماردی جس سے پتوکی کی 30سا لہ شا ہد ہ مو قع پر ہلا ک جبکہ اور اس کا شو ہر نثا ر اکبراور کزن رضیہ بی بی شد ید زخمی ہو گئی ۔زخمیوں کوطبی امداد کے لئے ہسپتا ل داخل کر دیا گیا ہے ۔جہا ں دونو ں کی حا لت تشو یشناک بتا ئی جاتی ہے۔فیروزوالا میں کالاخطائی روڈ پر دوٹرکوں میں تصادم سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔کلینر سعید سڑک کنارے خراب ٹرک کے نیچے لیٹ کر چیک کررہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ٹکر ماردی۔جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں با پ بیٹے سمیت متعد افراد زخمی ہو گئے۔تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے باعث عنایت علی اور اُسکا بیٹا زخمی ہو گئے۔