بین الاضلاعی کار و موٹر سائیکل چور شیرو گینگ گرفتار، تینوں ملزم بھائی ہیں
لاہور(نامہ نگار)اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے کاروموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی شیرو کاروموٹر سائیکل چورگینگ کے سرغنہ کو3ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 2کاریں، 4موٹر سائیکلیں،ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ گینگ کے سرغنہ فیصل علی عرف شیرو اور ساتھیوں امجد اور سرفراز سے لاکھوں مالیتی چوری کی2کاریں،4موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیزاور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ملزمان یہ امر قابل ذکر ہے کہ تینوں ملزمان فیصل، امجد اور سرفراز آپس میں بھائی ہیں اور ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں ۔