22لاکھ کی وارداتیں ، 2گاڑیاں اور 13موٹر سائیکل چوری
لاہور(نامہ نگار) مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوںمالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈاکوؤں نے شا دبا غ کے علا قہ میںا عجاز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ مالیت،مصطفی ٹا ئو ن میں عر فا ن کے گھر سے 5لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، اور دیگر سامان ،گا رڈن ٹا ئو ن میں شا ہد گجر اور اس کی فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،کوٹ لکھپت میں شوکت سے1 لاکھ70ہزارروپے اور مو ئل فو ن،غا لب ما ر کیٹ میںشبیر سے ایک لاکھ 35ہزارروپے اور مو ئل فو ن،سمن آباد میں ذیشان سے 70ہزارروپے اور مو ئل فو ن،سبزہ زار میں مختار سے 50ہزارروپے اور مو ئل فو ن، مناواں میں شاہد سے 40ہزارروپے اور مو ئل فو ن لوٹ لیا کر فرارہو گئے ہیں ۔چوروں نے ڈیفنس سے عمر، جوہر ٹاؤن سے ندیم کی گاڑیاںجبکہ مصطفی آباد میںسے عمار، غازی آباد میں ملک علی،ڈیفنس اے میں زین،گرین ٹائون میں حق نواز، شمالی چھائونی میںکامران،فیصل ٹائون میں اکرم،نواب ٹائون میں ارشاد،گلشن راوی میں عباس،راوی روڈ میں اشفاق،شاہدرہ ٹائون میں اکبر،اسلام پو رہ میں سے نوید کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔