عدالتی اہلکاروں کی ساتھی پر تشدد کے خلاف ہڑتال، ہزاروں مقدمات تاخیر کاشکار

19 اکتوبر 2016

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)وکلاء کی جانب سے عدالتی اہلکار پر مبینہ تشدد کیخلاف عدالتی اہلکاروں نے ہڑتال کر دی جا سے ہزاروں مقدمات تاخیر کا شکار ہو گئے۔ عدالتی اہلکاروں نے کہا کہ لاہور کی سول عدالت میں وکلاء نے بات نہ ماننے پر عدالتی اہلکار آصف کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔واقعہ کے خلاف عدالتی اہلکار کام چھوڑ کر احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئے اور وکلاء کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اہلکاروںنے عدالتوں میں آنے والے سائلین کا کوئی بھی کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔