سپریم کورٹ کے جسٹس اقبال حمید الرحمن کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ کے جسٹس اور ہائی کورٹ کے سابق چیف  جسٹس اقبال حمید الرحمن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ،ریفرنس اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ محمد وقاص ملک کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس 1973کے آئین کے آرٹیکل 209(5)کے تحت دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ جج نے حلف اٹھانے کے باوجود کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تقرریاں کی، ذاتی مفادات حاصل کئے ،اس حوالے سے سپریم کورٹ ان تقرریوں کو کالعدم قرار دے چکی ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے غلط کام کو تو درست کرلیا جائے مگر غلط کام کرنے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے اس سے پہلے مذکورہ معاملے پر جسٹس انور کاسی کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جاچکاہے ۔ جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ جج سے معاملے پر استعفیٰ طلب کرے ۔
جج/ ریفرنس