3میچوں کی سیریز ‘آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کا دستہ لاہور پہنچ گیا

19 اکتوبر 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کا دستہ لاہور پہنچا جہاں وہ پاک فوج کے ساتھ تین میچ کھیلے گی۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہاگیاہے کہ آسٹریلین ٹیم کے پاکستان آنے سے دنیا کے سامنے ملک کا امیج اچھا ہوگا۔ آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر‘ 21اکتوبر اور23اکتوبرکومیچ کھیلے گی۔تما م میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔آسٹریلین آرمی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریک ہولمز نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت اچھی سکیورٹی مہیا کی گئی ہے اور یہاں آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔ ہماراابھی سیزن کا آغاز ہے اس لئے پاکستان میں کرکٹ میچز سے اچھی پریکٹس کا موقع ملے گا۔ انڈر 21 ٹیم کے ساتھ میچ اصل امتحان ہو گا۔