ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے پریکٹس میچ میں جاپان کو شکست دیدی

19 اکتوبر 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان ٹیم نے جاپان کے خلاف پریکٹس میچ میں شاندار کامیابی اپنے نام کی ہے۔ ملائیشیا سے موصولہ اصلاعات کے مطابق پاکستان نے دو کے مقابلے چار گول سے کامیابی اپنے نام کی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔