جنرل راحیل کو فیلڈ مارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آبا ہائیکورٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈمارشل بنانے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے شہری عدنان سلیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنایا جائے۔دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آئین میں فیلڈ مارشل بنائے جانے کی گنجائش ہے جس پر درخواست گزار نے عدالت کا آگاہ کیا کہ آئین میں گنجائش موجود نہیں تاہم جنرل ایوب کی مثال موجود ہے،عالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
فیصلہ محفوظ