فٹنس، یونس خان کو دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلنا چاہئے: شعیب حبیب

19 اکتوبر 2016

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شعیب حبیب کا کہنا ہے کہ یونس خان کو متحدہ عرب امارات میں ویسٹ اندیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیلنا چاہیے۔ ڈینگی بخار کے بعد اتنی جلدی ریکوری نہیں ہوتی مستقبل میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف بڑی اور اہم کرکٹ سیریز کے پیش نظر انہیں آرام دینا زیادہ مناسب ہو گا۔ اگر انہیں کوئی فٹنس کا مسئلہ ہو گیا تو مستقبل میں قومی ٹیم کو زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ شعیب حبیب کا کہنا تھا کہ یونس خان پاکستان کے نمبر ون بلے باز ہیں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشکل کنڈیشنز میں ٹیم کو انکی زیادہ ضرورت ہو گی۔ ویسے تو وہ فٹ ہو کر واپس آئے ہیں لیکن احتیاط کے تقاضوں کے پیش نظر انہیں آرام دیا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...