پیسز چیمپئن شپ: چین نے پل اپس میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پیپلز لیبریشن آرمی چین نے انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ کے ابتدائی روز پل اپس مقابلوں میں برتری ثابت کردی۔ ایوب سٹیڈیم لاہور میں پاکستان آرمی کے زیر اہتمام ہونے والی اس پہلی عالمی پیسز چیمپئن شپ میں چین کے سارجنٹ زانگ نے مقررہ دو منٹ میں 71 پل اپس کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی۔ پاکستان آرمی کے سپاہی زبیر دوسرے نمبر پر رہے جن کے پل اپس کی تعداد 67 رہی۔چین کے لانس کارپورل ایک پل اپس کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسرے روز بدھ کو ایونٹ میں شریک ٹیمیں تین عشاریہ دو کلومیٹر ریس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ جو نو بجے عسکری نائن سے شروع ہوکر ایوب سٹیڈیم پر ختم ہوگی۔