اے کرکٹ :پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

19 اکتوبر 2016

لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے زمبابوے اے ٹیم کو دوسرے چارر وزہ ٹیسٹ میچ میں8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی۔گرین شرٹس کو میچ کے آخری دن 37رنز کا ہدف ملا جو اس نے دو وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ زمبابوے انے پہلی اننگز میں 346رنز بنائے تھے۔شاداب خان نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان اے ٹیم نے پہلی اننگز میں 512رنز بنائے تھے ۔ شاداب خان نے 132‘زین عباس نے 78اور سعد علی نے 97رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔زمبابوے اے ٹیم دوسری اننگز میں 202رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ مساکانڈا 87رنز بناکر نمایاں رہے ۔شاد اب خان نے پانچ اور محمد اصغر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان اے کو 37رنز کاہدف ملا جو اس نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ زین عباس 22اور عمر امین صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ جاہد علی بارہ اور سعد علی چار رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ شادا ب خان کو اچھی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔