ہدایتکار حسن رحیم نے علی ظفر کو اپنی فلم میں سائن کر لیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایت کار احسن رحیم نے علی ظفر کو اپنی فلم میں سائن کر لیا ہے ۔یہ دونوں کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی ۔بین الااقوامی شہرت یافتہ فنکار علی ظفر جو کہ پچھلے کچھ عرصہ سے پاکستان میں سماجی اور فلاحی کاموں میں مصروف تھے اور دو فلموں پر بھی کام کر رہے تھے اسی دوران انہیں احسن رحیم نے فلم کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے احسن رحیم کا آئیڈیا سنا توپسند آیا اور اپنے تمام پروجیکٹس کو پس پشت ڈال کرفلم کی حامی بھر لی ۔فلم اگلے سال عید پر ریلیز کی جائیگی ۔