کو کوک سٹوڈیو سیزن 9 ،سماعت سے محروم افراد بھی لطف اندوز ہونے کیلئے مدعو
لاہور (پ ر) کوکا کولا نے سماعت سے محروم افراد کو سیزن 9 کی موسیقی سے روشناس کرانے کے لئے باقاعدہ مدعو کیا ہے۔ اب یہ ٹیکنالوجی ڈیف ریچ سکول کے کراچی کیمپس میں موجود ہے۔ کوکا کولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے بتایاکہ پاکستان میں 90 لاکھ افراد کو سماعت سے محرومی کا سامنا ہے۔ کوک سٹوڈیو فار ڈیف کے نام سے ایک منفرد ٹیکنالوجی تیار کی اور ڈیف ریچ پروگرام کے ساتھ اشتراک میں یہ نظام اب اسکے کیمپس میں لگایا گیا ہے تاکہ سماعت سے محروم تمام افراد بھی اس منفرد اقدام کے ذریعے میوزک سے محظوظ ہوسکیں۔