کھوئی رٹہ بھارتی گولہ باری پاکستان کی جوابی کاروائی بھارتی مورچہ تباہ کئی بھارتی فوجی ہلاک

19 اکتوبر 2016

کھوئی رٹہ(نامہ نگار)کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ پاک افواج کی جوابی کاروائی بھارتی مورچہ تباہ کئی بھارتی فوجی ہلاک و زخمی ہلاک و زخمی ہونے والے بھارتی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف لے جائے گیا بھارتی افواج نے گولہ باری کے ساتھ ساتھ روشنیوں کے گولے بھی فضاء میں پھینکے گولہ باری و فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جار ی رہا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کے علاقے کیری،سبز کو ٹ، گائی پیلاں ، ٹائیں ، بھینس گالہ میں بھارتی افواج نے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ پیر کی رات 10:30 بجے شروع ہوا جو کہ12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جار ی رہا بھارتی افواج کی شدید گولہ باری کی آواز سن کر لوگوں نے سمجھا کہ بھارت نے حملہ کر دیا پاک افواج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کا مورچہ تباہ ہو گیا مورچے میں لگی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے مورچے میںموجود کئی بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہلاک و زخمی ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا ادھر کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے افراد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کو وہ مزہ چکھائیں گے کہ یاد رکھے گا
کھوئی رٹہ سیکٹر