لازوال دوستی‘ چین کی 25کاروں پر مشتمل ریلی آج ملتان پہنچے گی

19 اکتوبر 2016

ملتان (سپورٹس رپورٹر) پاک چین لازوال دوستی کو دنیابھر کے لئے قابل رشک مثال بنانے کےلئے چین کی 25گاڑیوں پر مشتمل کار ریلی آج 19اکتوبر بروز بدھ 8:30 بجے ملتان پہنچے گی۔ کار ریلی کے شرکاءدربار شاہ رکن عالم پر حاضری دیں گے جبکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے ریلی کے شرکاءکا بھرپور استقبال تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ کار ریلی کے شرکاء20اکتوبر کو ملتان سے سکھر روانہ ہوں گے۔