سانحہ کار ساز‘ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: خواجہ رضوان عالم

19 اکتوبر 2016

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ کارساز کراچی کے شہدا کی یاد میں پیپلزپارٹی ملتان کی مختلف تنظیموں کے زیراہتمام تقاریب منعقد کی گئیں ان تقاریب میں شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری ایم سلیم راجہ کے دفتر میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کی جانب سے چوک ڈبل پھاٹک ملتان پر سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس تقری میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں خواجہ رضوان عالم‘ ملک مختار اعوان‘ حبیب اﷲ شاکر‘ ملک ابوبکر اعوان‘ سلیم الرحمن می¶‘ مرزا نذیر بیگ‘ ملک بشیراحمد‘ عبدالرﺅف لودھی‘ مغیث شہزاد بھٹو سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ خواجہ رضوان عالم‘ ایم سلیم راجہ‘ حبیب اﷲ شاکر‘ سلیم الرحمن می¶‘ رئیس قریشی و دیگر نے تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور جمہوریت کو روکنے کی بھیانک سازش تھی جسے جیالوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔ صرف سانحہ کارساز میں 177 سے زائد کارکن شہید ہوئے ان کی قربانیاں اور خون رائیگاں نہیں جائے گا آج ملک میں جمہوریت قائم ہے اس کے تحفظ کے لئے ہر قربانی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جوش و جذبہ سے پارٹی میں نئی روح پھونک دی ہے اور آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی حیران کن نتائج دیگی۔ موجودہ جمہوری نظام پیپلزپارٹی کی قیادت اور سانحہ کارساز کے شہید کارکنوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے آج پیپلزپارٹی کے کارکن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے عوامی مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
سانحہ کارساز/ تقاریب