عمران خان کے دھرنوں سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہو گی: غلام حسین شاہد

19 اکتوبر 2016

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کو نوازشریف فوبیا ہو گیا ہے۔ عمران خان جیسا ناکام سیاستدان پاکستانی تاریخ میں کوئی نہیں آیا۔ عمران خان جتنے مرضی دھرنے دے لیں جمہوریت اتنی ہی زیادہ مضبوط ہو گی۔ مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ دھرنے والے منہ تکتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر شبیر چوہان سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد وفاق کی علامت ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے عمران خان سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کریں۔
غلام حسین شاہد