100نئے واٹر پیوریفکیشن آر او پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

19 اکتوبر 2016

ملتان(خبرنگارخصوصی) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے 100 نئے واٹر پیوری فکیشن آراو پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس پر دن رات کام جاری ہے۔ رواں سال کے آخر میں تمام 100 سرکاری سکولوں میں قائم کئے گئے یہ پلانٹس لاکھوں طلباءسمیت شہریوں کو بھی پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے اس منصوبے کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 10کروڑ روپے کے اس اقدام سے شہریوں کو گندے پانی سے لاحق بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میں منعقدہ ضلعی محکموں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن زاہد اکرام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
نادر چٹھہ