اقتصادی راہدای کے خلاف ”را“ اور این ڈی ایس سرگرم ہیں ڈی جی آئی بی

19 اکتوبر 2016

اسلام آباد (این این آئی) ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ پاک، چین اقتصادی راہدای کے خلاف ”را“ اور این ڈی ایس سرگرم ہیں۔ سینٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں ڈی جی آئی بی نے کہا کہ سی پیک میں شامل منصوبوں کو دیکھ رہے ہیں اور ان سے متعلق جب بھی کوئی سکیورٹی الرٹ آئے تو متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کیا اور کہا کہ گزشتہ تین سال میں 5002 خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کئے جس دوران 865 دہشت گرد گرفتاراور 171 مارے گئے۔ ایئرپورٹس پر سکیورٹی میں نقائص کی نشاندہی بھی کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تکنیکی معاونت جاری ہے۔
بریفنگ

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...