وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

19 اکتوبر 2016

مکرمی! وزیراعلٰی پنجاب اور ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی سے گزارش ہے 6ماہ قبل حکومت پنجاب نے ٹمن تا کوٹ قاضی کارپٹ سڈی بنانے کے لیے کروڑوں روپے کی گرافٹ منظور ہوئی اور کام کا آغاز ہوگیا مگر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے کارپٹ سڑک پر ناقص میٹریل اور دونمبر سیمنٹ استعمال کرکے کرپشن کی انتہا کردی ہے ۔ہم نے ڈی سی او چکوال کو درخواستیں دیں مگر ہماری شنوائی نہ ہوسکی مسئلہ گاؤں کے اندر سے روڈ گزرہا ہے اور بجلی کے کمبے ابھی تک موجود ہیں جس سے ٹریفک آمدرفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے آج اگر بارش ہوجائے تو کارپٹ سڑک زمین بوس ہوجائے گی ۔ وزیر اعلٰی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ معائنہ کرنے ک لیے انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے۔(ملک نواب خان اعوان،چکوال 0300-5781765)