دورہ امریکا سے پہلے لندن میں ایک روزہ قیام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی، دورہ امریکا میں پاکستان کے مفاد کوترجیح دیں گے، ہم اپنے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے، پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو ذمہ داری اور پختگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے اُمیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی،ہرمرحلے پر دھاندلی کا شور مچانا صحیح نہیں، دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات سے پہلے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے، غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ سیاست ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری کےحوالےسےپاکستان پرکوئی دباؤنہیں، پاک چین اقتصادی راہداری کے کئی منصوبے شروع کرچکے ہیں، اقوام متحدہ کےجنرل سیکریٹری کوپاکستان میں بھارتی مداخلت کےثبوت دیے ہیں، افغانستان میں امن خطے کے لیے ضروری ہے، اس سے قبل لندن پہنچنے پر برطانوی حکومت کی نمائندہ کیتھرین کالویٹ اوراعلیٰ حکام نےوزیراعظم کااستقبال کیا، وزیراعظم ایک روزہ قیام کے بعد امریکا روانہ ہو جائیں گے ، وزیراعظم نواز شریف باراک اوباما کی دعوت پر امریکا کا چار روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں -
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024