پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک کی جانب سے قرار دادجمع کرائی گئی ، قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان شیوسینا کی سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے۔ شیوسینا کی انتہا پسندانہ سرگرمیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے سے دوچار ہے ، قرارداد میں کہا گیا شیو سینا کا پی سی بی عہدیداروں کی بی سی سی آئی کے حکام سے ملاقات پر دھاوا قابل مذمت ہے ۔ بھارتی تنظیم کو اقوام متحدہ دہشت گرد تنظیم قرار دیکر اس پر پابندی عائد کرے ۔ شیو سینا کی سرگرمیوں سے بھارت میں مسلمان اور دوسرے مذاہب کے لوگ غیرمحفوظ ہو گئے ہیں-
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024