یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے فی لٹر اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں تین روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچپن پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکام کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے نوے پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے اضافی جی ایس ٹی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر حکومت جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کر دے تو عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میٰں ریلیف مل سکتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024