روس گیس پائپ لائن معاہدے سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا: ظہیر بھٹہ
لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز نے روس سے 2 ارب ڈالر سے پاکستان میںگیس پائپ لائن معاہدہ کو گیس بحران کے خاتمہ کی ابتدا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی تا لاہور 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن اور روس سے 2.4 ارب کیوبک میٹر گیس روس سے پاکستان منتقل ہونے سے انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ سی این جی سٹیشن اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کو وافر گیس مہیا ہو سکے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین‘ نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔