ٹیلی نار ریسرچ نے ڈینگی کے خلاف ڈیٹا مرتب کرلیا
لاہور (پ ر) ٹیلی نار ریسرچ نے ہارورڈ ٹی ایچ چین سکول آف پبلک ہیلتھ ، آکسفورڈ یونیورسٹی ، یو ایس سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اور یونیورسٹی آف پشاور کے اشتراک سے موبائل ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے وبائی امراض کے پھیلائو اور اسے ٹریک کرنے کیلئے اسٹڈی پیش کر دی ۔ پاکستان میں ڈینگی کے پھیلائو پر انسانی نقل و حرکت کے اثرات کے موضوع پر پیش کی جانے والی اس اسٹڈی میں 2013 میںڈینگی کی وباء کے دوران ٹیلی نار پاکستان کے 3کروڑ سے زائد صارفین کے کال ڈیٹا ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔سٹڈی کے شریک مصنف ، ٹیلی نار ریسرچ کے سینئر ڈیٹا سائنٹسٹ اور ڈیٹا ڈریون ڈیولپمنٹ کے سربراہ Dr. Kenth Engø-Monsenنے کہا کہ ڈینگی دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والیtropical بیماری ہے اور دنیا کی آبادی کا نصف حصہ ایسے علاقوں میں آباد ہے جہاں یہ بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے جس میں ایشیاء امریکہ اور افریقہ شامل ہیں۔ٹیلی نار گروپ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ اینڈ ہیڈ آف سسٹنلبٹی Mai Oldgardنے کہا کہ ٹیلی نار گروپ سماجی چیلنجز کا طویل المیعاد حل تلاش کرنے کے عزم سے سرشار ہے۔