وزیراعظم کی زیر قیادت قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے: رانا نثار احمد راٹھ
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء کوآرڈی نیٹر لاہور رانا نثار احمدراٹھ نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیر اعظم نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ،دشمن قوتوں کی تمام سازشیں ناکام ہونگی اور ملک پاکستان اسی رفتار سے ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھتا رہے گا ۔ محرم الحرام کے تقدس کے پیش نظر وزیر اعظم کی ہدائت پر تمام امیدواروں کو بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیوں کو محدود رکھنے کی تلقین کی گئی ہے ۔