کسانوں کو پیکج کے نام پر دھوکہ دیا گیا: کامران سیف
لاہور(پ ر) ق لیگ کے رہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کا گوجرانوالہ کے بعد قصور میں کامیاب کسان کنونشنز نے حکمرانوں کی نیندیں اڑادی ہیں حکمرانوں نے کسان پیکج کے نام پر کسانوں دیا ہے، کسان 341ارب روپے کے کسان پیکج کے منتظر ہیں 341ارب روپے کی خطیر رقم سے کسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے کسان پیکج سے کسانوں کی بجائے محکمہ زراعت کے افسروں کیلئے ایک ارب 50کروڑ کی لگژری گاڑیوں کی منظوری کسانوں کا استحصال ہے ۔