فیروزوالہ: رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ‘ سکیورٹی انتظامات چیک کئے
فیروزوالہ ( نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں واقع امام بار گاہوں کا دورہ کیا اور انہوں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ عشورہ محرم کے روز نکالے جانے والے جلوسوں کے راستے بھی چیک کیے۔