پاکستان اور سعودی عرب میں اختلافات کی کوششیں ناکام بنادینگے: زبیر ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مختلفمذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا ہے کہ باقاعدہ سازش کے تحت سعودی عرب اور پاکستان میں اختلافات پید اکر نے کی کوشش کی جا رہی ہیں سازش کو کا میاب نہیں ہونے دیا جا ئیگا ۔ زبیر احمد ظہیر کی پیر سید محفوظ شاہ ‘ حسین احمد اعوان ،مولانا سیف الدین ، ممتاز حسین اعوان ،مولانا عبد الغفار روپڑی ‘ڈاکٹر سید طالب الر حمن زیدی ‘ مولانا محمد آصف ربانی ‘مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا فیاض احمد سلفی ‘مولانا محمد نعیم ودیگر نے کہ پاکستان اور سعوی عرب کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے باقاعدہ ایک سازش کے تحت دونوں ملک میں تفر یق پیدا کر نے کی کوشش کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت نے مذہبی منافرت اور شر انگیز ی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے رکھا ہے کہ لیکن کے اسکے بعد بعض جماعتوں کے لوگ جھوٹے پر وپرپگنڈے میں مصروف ہیں۔