تنظیم اتحاد امت پاکستان محرم کے جلوسوں میں مشروبات کی سبیلیں لگائے گی: ضیاء الحق نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت پاکستان محرم کے جلوسوں میں مشروبات کی سبیلں لگائے گی،زخمیوں کو طبی مدد فراہم کرنے کے لیے تنظیم اتحاد امت پاکستان کے رضا کار اداروں کا ساتھ دے گی تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے اور علم وامن کے موضوع پر امام حسین کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا یہ بات تنظیم کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے محرم الحرام میں امن کے حوالے سے منعقدہ تنظیم اتحاد امت پاکستان کی ایگزیکٹو بورڈ ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادارہ نشان منزل پاکستان اورالفکر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام پیر کرنل (ر) احمد فضیل نقشبندی کی صدارت میں آج 3بجے’’ فروغ احادیث کانفرنس ‘‘گلبرگ آفس میںمنعقد ہوگی ۔