سامراجی قوتوں کیخلاف مزاحمت کیلئے اسوۂ شبیریؓ اپنانا ہوگا: حامد سعید کاظمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)نظام مصطفی ؐپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سامراجی طاقتوں کی مزاحمت کیلئے اسوہء شبیریؓ کو اپنانے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کو آج بھی نئی کربلا کا سامنا ہے۔حسینیتؓ کا پر چم ہمیشہ سر بلند رہے گا۔ حق و صداقت کے راستے پر چلنے والے واقعہ کربلا سے جر أتوں کا سبق حاصل کرتے رہیں گے۔امام حسینؓ نے قیامت تک ظلم کی جڑیں کاٹ دی ہیں۔