حکومتی کارروائیوں کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرحکومتوں کی جانب سے محرم الحرام میں متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے، مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے علمائ،ذاکرین اور بانیان مجالس کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے بنایا گیا تھا بدقسمتی سے حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسولﷺ کے عزاداروں کے خلاف استعمال کر کے ان سے مذہبی آزادی سلب کررہے ہیں۔ عزاداروں، علماو ذاکرین نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔