پنجاب ایجوکیشن سے منسلک سکولوں کی تربیتی ورکشاپ
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جولی فونکس پائلٹ پراجیکٹ سے منسلک سکولوں کی تربیتی ورکشاپ گذشتہ روز باغبانپورہ کے پارٹنر سکول میں منعقدہوئی تقریب میں جولی فونکس پائلٹ پراجیکٹ سے منسلک سکولوں کی پرنسپلز ، ٹیچرزو دیگر نے شرکت کی اس موقع پر جولی فونکس کے منصوبے سے منسلک سکولوں کی ٹیچرز نے بتایا کہ اس جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کی بدولت طالب علموں کی حصول علم میں دلچسپی بڑھی ہے اور ان کا ذہنی افق وسیع ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو پروفیشنل ٹرینرز کے ذریعے موثر انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے ۔