جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرا ون ڈے اٹھارہرنز سے ہرا دیا
راجکوٹ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو، ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔راجکوٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 103 جبکہ فاف ڈیوپلیسی نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ایک موقع پر جنوبی افریقہ کے 205 رنز پر صرف دو ہی کھلاڑی آو¿ٹ
تھے اور ایسا محسوس ہورہا تھا کہ مہمان ٹیم 300 سے زائد رنز سکور کرلے گی۔تاہم میزبان ٹیم کی تپی تلی گیند بازی کی بدولت اختتامی اوورز میں جنوبی افریقی ٹیم توقعات کے مطابق رنز بنانے میں ناکام رہی۔مہمان ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر270رنز بناسکی ۔بھارت کی جانب سے موہت شرما نے دو جبکہ ہربھجن سنگھ، امت مشرا اور پٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم پہلے روہت شرما اور بعد میں ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے باعث ایک موقع پر کھیل پر کنٹرول جماتی نظر آئی۔تاہم اختتامی اوورز میں جنوبی افریقی باو¿لرز نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے ایک کے بعد ایک میزبان ٹیم کے بلے بازوں کو پویلین لوٹایا جبکہ بھارتی بلے باز رنز کی رفتار بڑھانے میں ناکام رہے۔بھارت کی جانب سے شرما نے 65، کوہلی نے 77 جبکہ دھونی نے 47 رنز بنائے۔میزبان ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بناسکی ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مارکل نے چار کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کی جبکہ جے پی ڈومنی اور عمران طاہر نے بھی ایک، ایک بلے باز کو پویلین لوٹایا۔شاندار باو¿لنگ پر مورنی مارکل کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ایک روزہ میچ 22 اکتوبر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔اس کامیابی کے بعد مہمان ٹیم کو سیریز میں دو، ایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو، صفر سے اپنے نام کرچکا ہے۔