ابوظہبی جیسی بیٹنگ قابل قبول نہیں‘ سیریز جیتنے کیلئے محنت کرنا ہو گی : وقار یونس
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ بڑے آرام سے ڈرا ہوسکتا تھا لیکن دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی نے انگلینڈ کو خطرہ بننے دیا۔وقاریونس نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں نے دوسری اننگز میں جس طرح کی بیٹنگ کی وہ ان کے لیے کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔یہ میچ بڑے اطمینان سے ڈرا ہوجاتا لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ انگلینڈ کی ٹیم خطرہ بنتے ہوئے جیتنے کی پوزیشن میں آگئی۔وقاریونس نے کہا کہ اگر ہمیں یہ سیریز جیتنی ہے تو ہمیں بہت کام کرنا ہوگا۔پاکستانی بیٹنگ بہت تجربہ کار ہے لیکن آخری سیشن میں وہ جس طرح آو¿ٹ ہوئی ہمیں اس پرغور کرنا ہوگا۔یہ کھیل ہر سیشن میں اچھا کھیل پیش کرنے کا ہے اور اگر کسی ایک سیشن میں بھی آپ اچھا نہیں کھیلتے تو حریف ٹیم آپ کو نہیں چھوڑتی جیسا کہ انگلینڈ نے کیا۔وقاریونس نے کہا بیٹسمینوں کو سخت دباو¿ میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔انہیں یقین ہے کہ اگلے میچوں میں صورتحال مختلف ہوگی۔وقاریونس نے کہا کہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی پاکستان کے نقطہ نظر سے اہم ہے لیکن انگلینڈ کی ٹیم کو بھی پہلے ٹیسٹ سے حوصلہ ملا ہے۔وقاریونس نے کہا کہ ابوظہبی کی پچ سے انہیں مایوسی ضرور ہوئی ہے لیکن وہ اس پر تنقید کرنا نہیں چاہتے کیونکہ دونوں ٹیموں نے کیچز ڈراپ کیے۔اگر یہ کیچز لے لیے جاتے تو یہ ایک مختلف میچ ہوسکتا تھا۔ماضی میں یہ وکٹ ہمیشہ ہمارے لیے مددگار رہی ہے اور اس پر نتیجے برآمد ہوئے ہیں لیکن اس بار یہ بہت سلو تھی۔