مکرمی! سائل ایک غریب اور دیرینہ مسلم لیگی ورکرہے ، جنوری 2015ء کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گیس لیمپ میں آگ بھڑکنے سے میرا سارا گھر بمعہ سازوسامان پل بھر میں جل کر خاکستر ہو گیا ہم اہل وعیال بمشکل جان بچا سکے۔ اس حادثے کے بعد میں نے کئی بار وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواستیں دیں کہ وہ اپنے دیرینہ مسلم لیگی ورکر کی حالت دیکھیں اور اس کی مدد کریں، مگر بار بار ان کے دفتر کے چکر لگاتے لگاتے 8ماہ گزر گئے۔ میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ پوری گرمیاں بے سرو سامانی کی حالت میں گزاری اب سردیوں کا آغاز ہے جس سے ہم سب بہت پریشان ہیں۔ میں اخبار کی توسط سے وزیراعظم پاکستان جو مسلم لیگ کے قائدین ہیں امداد کی درخواست کرتا ہوں تاکہ میری داد رسی ہو اور میرا خاندان بے بسی سے مرنے سے بچ جائے۔ امید ہے آپ ایک غریب ورکر کی فریاد ضرور سنیں گے۔ (عزیز الرحمن مکان نمبرA-1530 کٹڑہ ولی شاہ ،اندرون اکبری گیٹ ، لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024