پاک فوج میں ،وانا جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی پر ہوں ،میرا اصل نام ہارون یرمیا جبکہ کمپیوٹر کی غلطی سے یر میا کی بجائے پرمیا لکھا گیا ، میں کمپنی کمانڈر سے آرمی ریکارڈ کے مطابق درستگی کے لئے کنورنگ لیٹر لایا ہوں کہ اسے ’’پرمیا ‘‘ بجائے درست لفظ ’’یرمیا ‘‘ لکھا جا ئے مگر ہمارے پڑھے لکھے نادرا حکام کے لئے میرے کمانڈر کی طرف سے جاری خط جو کہ آرمی ریکارڈہے کی کوئی اہمیت نہیں کہ اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اخبار میں اشتہار دو ۔مطلب یہ کہ اس خط کی نسبت اخباری اشتہار کی زیادہ اہمیت ہے،میرا سوال ہے کہ اِس اہم خط پر ایک اخبار ی اشتہار کو فوقیت کیوں ؟ میں نے انچارج آفیسر سے کہا آپ اس خط پر لکھ دیں کہ اخباری اشتہار کی نسبت اس کی کوئی وقعت نہیںمگر اُس نے یہ لکھنے سے بھی انکار کر دیا ۔(حوالدار ہارون یرمیا،یوحناآباد لاہور، 03054037620
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024