سربین سٹار نوواک ڈجکووچ نے شنگھائی ماسٹر ز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
شنگھائی (سپورٹس ڈیسک ) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک ڈجکووچ نے فرانس کے جوالفرائیڈ تسونگا کو شکست دے کر شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔چین کے شہر شنگھائی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربین سٹار نوواک ڈجکووچ نے فرانسیسی سٹار تسونگا کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 78منٹ تک جاری رہا ۔28سالہ سربین سٹار نے سیزن کا نواں گرینڈ سلام جیتا۔انہوںنے سال میں چار میں سے تین گرینڈ سلام جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔ان کے ماسٹرز ٹائٹل کی تعداد25ہوگئی ہے جوکہ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے ٹائٹل سے ایک زیادہ ہے جبکہ رافیل نڈال سے ابھی بھی دو کم ہے۔ٹائٹل جیتنے پر نوواک ڈجکووچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں یکطرفہ مقابلہ ہوگا سوچا بھی نہ تھا ۔ تسونگا نے اچھا کھیل پیش کیا ۔ کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے اچھا کھیل پیش کروں ۔ سپورٹ کرنے پر دنیا بھرکے مداحوں کا شکر گزار ہوں ۔آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرتارہوں گا۔