سنگین وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار
فیروزوالہ (نامہ نگار) فیروزوالہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالیوں ، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں اور لوٹنے والے ڈاکوئوں کے خطرناک اور منظم گروہ کے سرغنہ جہانگیر عرف جانگو ڈکیت کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈاکوئوں کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی ایس پی سرکل فیروزوالہ احسان الہی کھوکھر نے پولیس چوکی لبانوالہ کے انچارج محمود احمد ورک اور دیگر اہلکاروں کی ٹیم نے کالا خطائی روڈ پر چھاپا مار کر ڈکیت گینگ کے سرغنہ جہانگیر عرف جانگوکو اس کے دو ساتھیوں شہزاد عرف شادہ اور زبیر عرف زبیری کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈکیت گینگ پکڑنے پر ایس ایچ او فیروزوالہ رانا محمد اقبال اور پولیس چوکی انچارج لبانوالہ محمود احمد ورک اور دیگر اہلکاروں کو انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔