ماہ صیام کے بعد سب سے زیادہ افضل روزے محرم کے ہیں: قاری نور المصطفیٰ و دیگر
لاہور(پ ر) انجمن غلامان مصطفیٰ پاکستان کے زیراہتمام شہادت امام حسینؓ کے موقع پر عظمت یوم عاشور سیمینار جامع مسجد بابا سید علی سرمست میں منعقد ہوئی جس میں انجمن کے اراکین اور کثیر تعداد میں علماء اور کارکناں نے شرکت کی ڈاکٹر سید قاری نورالمصطفیٰ قادری محمد شان علی قادری مولانا راشد ہزاروی نے خطاب کیا یوم عاشور پرروشنی ڈالتے ہوئے علمانے کہا حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے۔ جب رسول اللہؐ نے عاشور کے دن کا روزہ رکھا اور اس کے روزے کا حکم فرمایا تو صحابہ کرام نے عرض کیا یارسول اللہؐ یہ وہ دن ہے جس کی تعظیم یہودی اور عیسائی کرتے ہیں تو سرکار کائناتؐ نے فرمایا اگرہم آئندہ سال اس دنیا میں رہے تو 9محرم الحرام کا روزہ بھی رکھیں گے اس طرح مشابہت ختم ہوجائے گی