سکول پرنسپل پر تشدد‘ اغوا کی کوشش قابل مذمت ہے: ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب
لاہور (سٹاف رپورٹر) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی‘ سیکرٹری جنرل سردار سکندر حیات‘ ڈاکٹر اظہر علی‘ ڈاکٹر صغیر عالم و دیگر رہنمائوں نے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ رادھا کشن قصور کے پرنسپل محمد اسلم ملک کو 6 اکتوبر کو چھٹی کے وقت چند غنڈہ گرد عناصر کی طرف سے چلتی ہوئی ویگن سے زبردستی اتار کر سڑک پر گھسیٹنے‘ شدید تشدد کرنے‘ اغوا کرنے کی کوشش کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔