لاہور سمیت اہم شہروں میں یوم عاشور پر جلوسوں کے روٹس پر موبائل فون سروس معطل کرنے کا فیصلہ
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے اہم شہروں میں یوم عاشورہ کے موقع پر صرف جلوسوں کے روٹس اور ملحقہ علاقوں میں ہی موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے محکمہ داخلہ سے درخواست کی تھی کہ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر نویں اور دسویں محرم کو صوبہ بھر میں موبائل سروس بند کر دی جائے۔ مگر محکمہ داخلہ نے پولیس کی اس تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق موبائل فون سروس بند یا جزوی معطل کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے۔