انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: کشمیری طالبعلم کا بھارتی وزیر سے ڈگری لینے سے انکار
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پہلے کانووکیشن کے موقع پر ایک کشمیری طالب علم نے بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بطور احتجاج بھارتی وزیر سے ایم بی اے کی ڈگری لینے سے انکار کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق2008 ء میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایک طالب علم کے لیے ماسٹرز کی ڈگری کا حصول ایک بڑا اعزازہے لیکن میں19 اکتوبر کو ہونے والے کانووکیشن کے موقع پر بھارتی وزیر سے یہ ڈگری احتجاجاً وصول نہیں کرونگا۔ طالب علم نے کہا کہ بھارت کے قلمکاربنیادی آزادیوں پر پابندی کے خلاف احتجاج کے طور پراپنے ادبی ایوارڈز واپس کررہے ہیں اور اب تک 41 قلمکاروں نے اپنے ایوارڈز واپس کئے ہیں۔ انہوں نے کہا میں بھی بطور احتجاج بھارتی وزیر سے ڈگری وصول نہیں کرونگا۔