پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ پس پردہ معاہدوں سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پس پردہ مختلف معاہدوں اور دیگر اہم ترین مذاکرات سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اہم اجلاس بلا کر مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مفاہمت کے جال سے باہر آ چکی ہے اور اب اپنے فیصلے خود کر رہی ہے۔ پارٹی رہنمائوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مزید چپ نہیں رہا جائے گا۔ ن لیگ نے اب تک پی پی کے ساتھ جو معاہدے اور مذاکرات اور دیگر معاملات کئے ہیں ان میں ن لیگ کے کردار پر سے پردہ اٹھایا جائے گا اور کارکنان کو بتایا جائے گا کہ پی پی سے مفاہمت کی پالیسی سے کیا کچھ حاصل کیا ہے اور کیا کچھ گنوایا ہے۔