بلدیاتی امیدواروں کی غیرقانونی گرفتاریاں بند کی جائیں، ایم کیو ایم کا الیکشن کمشن کو خط
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری نے الیکشن کمشن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے، الیکشن کمشن نوٹس لے۔ بلدیاتی امیدواروں، ان کے تجویز اور تائید کنندگان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، الیکشن کمشن ایم کیو ایم کے امیدواروں کی غیرآئینی گرفتاریاں رکوانے کیلئے اقدامات کرے۔ خط کے ہمراہ گرفتار بلدیاتی امیدواروں کی فہرست بھی الیکشن کمشن کو بھیجی گئی ہے۔